QR CodeQR Code

شہید اعتزاز حسن برسی

7 Jan 2015 10:24

اسلام ٹائمز: جانباز شہید اعتزاز حسن کی پہلی برسی گذشتہ روز ان کی آبائی علاقہ ابراہیم زئی میں منائی گئی، اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایک سال قبل ہنگو کے علاقہ ابراہیم زئی میں اسکول کے سینکڑوں بچوں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان دینے والے نوجوان جانباز شہید اعتزاز حسن کی پہلی برسی گذشتہ روز ان کی آبائی علاقہ ابراہیم زئی میں منائی گئی، اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میاں افتخار حسین، معروف اینکر حامد میر، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی، پاک فورسز کے آفیسر افراسیاب سمیت علاقہ کی معزز شخصیات اور علمائے کرام نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 430858

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/430858/1/شہید-اعتزاز-حسن-برسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org