QR CodeQR Code

تہران میں 28ویں وحدت اسلامی کانفرنس

7 Jan 2015 14:11

اسلام ٹائمز: سیکرٹری جنرل "المجمع العالمی للتقریب بین المذاھب الاسلامیہ" نے 28 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی وحدت اور اتحاد کیلئے شرح صدر اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فرامین کی اطاعت انتہائی ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کسی بھی قوم، معاشرہ، دین یا افراد کی ترقی و عروج و کمال اس کے اتحاد، وحدت، اخوت اور برادرانہ تعلقات میں پنہاں ہوتا ہے جبکہ اس کے مقابل زوال، سرنگونی اور پستی باہمی اختلاف، تفرقہ اور تقسیم کا مرہون منت کہا جاسکتا ہے۔ ازل سے یہ اصول واضح و روشن ہے کہ اتحاد و وحدت رشد و ترقی اور کامیابی کی ضمانت ہیں، تاریخ میں جن قوموں اور گروہوں میں اتحاد و وحدت پائی جاتی تھی، انہوں نے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑے، اس بات کو اس انداز میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ جن قوموں نے ترقی و عروج پایا اور اپنے نام کا سکہ چلایا، ان کی کامیابیوں کے پس پردہ راز اتحاد و وحدت کی قوت ہی تھی۔


خبر کا کوڈ: 430945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/430945/1/تہران-میں-28ویں-وحدت-اسلامی-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org