0
Saturday 10 Jan 2015 00:09

ڈی آئی خان، احتجاجی ریلی

  • ڈی آئی خان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کیجانب سے حالیہ ٹارگٹ کلنگاحتجاجی ریلی

    ڈی آئی خان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کیجانب سے حالیہ ٹارگٹ کلنگاحتجاجی ریلی

  • ڈی آئی خان میں احتجاجی ریلی

    ڈی آئی خان میں احتجاجی ریلی

  • ڈی آئی خان میں احتجاجی ریلی

    ڈی آئی خان میں احتجاجی ریلی

  • ڈی آئی خان میں احتجاجی ریلی

    ڈی آئی خان میں احتجاجی ریلی

  • ڈی آئی خان میں احتجاجی ریلی

    ڈی آئی خان میں احتجاجی ریلی

  • ڈی آئی خان میں احتجاجی ریلی

    ڈی آئی خان میں احتجاجی ریلی

  • ڈی آئی خان میں احتجاجی ریلی

    ڈی آئی خان میں احتجاجی ریلی

اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کوٹلی امام حسین میں آج بعد از نماز  جمعہ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ یہ احتجاجی ریلی حالیہ ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نکالی گئی۔ ریلی میں ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ریلی کے شرکاء نے کالعدم تنظیموں سپاہ صحابہ پاکستان اور طالبان کے خلاف آرمی آپریشن کا مطالبہ بھی کیا۔ شرکاء سے آئی ایس او کے ڈویژنل صدر ناصر مہدی اور مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری علامہ زاہد حسین جعفری نے خطاب کیا۔

یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کی دو وارداتوں میں ایک پولیس کانسٹیبل اور ایک سید زادے کو شہید کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع الوارث سٹی کے رہائشی اور ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اوور سیئر سید مجتبٰی شاہ عرف کمال شاہ ولد غلام محمد شاہ، سکنہ حسینیہ چوک، حال الوارث سٹی نزد بنوں چونگی گھر سے موٹر سائیکل پر سودا سلف خریدنے کیلئے نکلے، تو موٹر سائیکل پر سوار کالعدم سپاہ صحابہ کے دو دہشتگردوں نے پشت سے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کمال شاہ شدید زخمی ہوگئے، موقع پر موجود لوگوں نے ہسپتال پہنچانے کی تگ و دو کی مگر جانبر نہ ہو سکے۔ دہشتگرد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
 
خبر کا کوڈ : 431475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش