QR CodeQR Code

پی اے ٹی احتجاجی ریلی

17 Jan 2015 22:01

اسلام ٹائمز: احتجاجی ریلی سے آڈیو خطاب میں پی اے ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کو ناکام بنانے کیلئے سازشیں شروع ہوچکی ہیں، اس جنگ میں فوج کے بعد صرف عوامی تحریک پوری جرات کے ساتھ آواز اٹھا رہی ہے، اس پارلیمنٹ کو تو دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنی جنگ قرار دینے کی بھی توفیق نہیں ہوسکی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور پریس کلب کے باہر پاکستان عوامی تحریک کے احتجاجی مظاہرے سے آڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پی اے ٹی کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کے تختہ دار پر لٹکنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ حکمرانوں کا کوئی ہتھکنڈہ ہمیں انصاف کی راہ سے نہیں ہٹا سکتا۔ حکمرانوں کے دہشت گردوں سے رابطے ہیں، فوجی عدالتوں کو ناکام بنانے کیلئے سازشیں شروع ہوچکی ہیں، اس جنگ میں فوج کے بعد صرف عوامی تحریک پوری جرات کے ساتھ آواز اٹھا رہی ہے، اس پارلیمنٹ کو تو دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنی جنگ قرار دینے کی بھی توفیق نہیں ہوسکی، قاتلوں کی بنائی جے آئی ٹی نہ پہلے قبول تھی، نہ آئندہ قبول کریں گے۔ 14 بے گناہوں کے خون سے بے وفائی کا تصور بھی نہیں کرسکتے، سانحہ ماڈل ٹاؤن دہشتگردی کا کیس بھی فوجی عدالتوں میں چلایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 433268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/433268/1/پی-اے-ٹی-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org