QR CodeQR Code

ایس یو سی کا کفن پوش ماتمی جلوس

19 Jan 2015 10:45

اسلام ٹائمز: نمائش چورنگی سے نکالے گئے کفن پوش ماتمی جلوس کی منزل وزیراعلٰی ہاؤس تھی، جہاں پہنچ کر شرکاء جلوس اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے تھے۔ جلوس کے شرکاء جیسے ہی زینب مارکیٹ پہنچے تو پولیس کی بھاری نفری نے جلوس کو آگے جانے سے روک دیا، اور وزیراعلٰی اور گورنر ہاؤس جانیوالے راستوں کو پولیس کی بھاری نفری تعینات اور کنٹینرز کھڑے کرکے سیل کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ و نسل کشی، اندرون سندھ شیعہ مسلمانوں پر جھوٹے مقدمات اور فرانسیسی میگزین میں توہین رسالت پر مبنی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف کراچی میں شیعہ علماء کونسل سندھ کے زیر اہتمام نمائش چورنگی سے کفن پوش ماتمی جلوس نکالا گیا، جس میں ایس یو سی سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی، مرکزی رہنماء علامہ شبیر حسن میثمی، صدر کراچی ڈویژن علامہ جعفر سبحانی، علامہ فیاض مطہری، علامہ کرم علی حیدری سمیت دیگر علماء کرام، خواتین، بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ نمائش چورنگی سے نکالے گئے کفن پوش ماتمی جلوس کی منزل وزیراعلٰی ہاؤس تھی، جہاں پہنچ کر شرکائے جلوس اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے تھے۔ جلوس کے شرکاء جیسے ہی زینب مارکیٹ پہنچے تو پولیس کی بھاری نفری نے جلوس کو آگے جانے سے روک دیا، وزیراعلٰی اور گورنر ہاؤس جانے والے راستوں کو پولیس کی بھاری نفری تعینات اور کنٹینرز کھڑے کرکے سیل کر دیا، جس پر شرکائے جلوس نے علماء کرام کی سربراہی میں زینب مارکیٹ صدر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور سندھ حکومت کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔ علماء کرام نے مشاورت کے بعد زینب مارکیٹ کے سامنے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والا احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ آئندہ کا لائحہ عمل جلد طے کرکے دوبارہ سڑکوں پر آئیں گے، جسکے بعد کفن پوش ماتمی جلوس کے شرکاء پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

 


خبر کا کوڈ: 433552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/433552/1/ایس-یو-سی-کا-کفن-پوش-ماتمی-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org