QR CodeQR Code

کراچی میں شان مصطفٰی ؐ ملین مارچ

26 Jan 2015 16:31

اسلام ٹائمز: نیپا چورنگی سے حسن اسکوائر تک سر ہی سر تھے، شرکاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر، سبیلنا سبیلنا الجہاد الجہاد، ناموس رسالت پر جان بھی قربان ہے، گستاخ رسول کی سزا موت ہے موت ہے، گستاخ اخبار کو بند کرو بند کرو، کے نعرے لگا رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی میگزین میں توہین رسالت پر مبنی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف اور تحفظ ناموس رسالت ﷺ کا عزم لئے جماعت اسلامی کراچی کے زیراہتمام نیپا چورنگی تا حسن اسکوائر منعقدہ شان مصطفیٰ ؐ ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ ملین مارچ سے خصوصی خطاب مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کیا، جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، پاکستان تحریک انصاف کے آفتاب جہانگیر، مجلس شعائر اسلامی کے اظہر ہمدانی، کراچی بار کے صدر نعیم قریشی، شیعہ علماء کونسل کے علامہ ناظر عباس تقوی، جمعیت علماء اسلام (ف) کے اسلم غوری، جمعیت علمائے پاکستان کے قاضی احمد نورانی، جمعیت علمائے اسلام (س) حافظ احمد علی، پاکستان پیپلز پارٹی کے نجمی عالم اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما سلیم ضیاء کے علاوہ دیگر دینی، مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماء بھی موجود تھے۔ ملین مارچ میں نظامت کے فرائض نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسامہ رضی نے انجام دیئے۔ ملین مارچ میں لاکھوں مرد و خواتین، بزرگ، بچے، وکلاء، تاجر، صنعت کار اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ ملین مارچ کے شرکاء میں مغرب کی جانب سے گستاخانہ حرکت کے خلاف شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا، ناموس رسالت ﷺ پر اپنی جان بھی قربان کرنے کا عزم کیا جاتا رہا۔ نیپا چورنگی سے حسن اسکوائر تک سر ہی سر تھے، ملین مارچ میں ہر طرف کلمہ طیبہ کے پرچم ہی پرچم تھے، شرکاء نے اپنے ماتھے پر لبیک یارسول اللہ کی پٹیاں باندھی ہوئی تھیں۔ شرکاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر، سبیلنا سبیلنا الجہاد الجہاد، ناموس رسالت پر جان بھی قربان ہے، گستاخ رسول کی سزا موت ہے موت ہے، گستاخ اخبار کو بند کرو بند کرو، کے نعرے لگا رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 435086

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/435086/1/کراچی-میں-شان-مصطف-ی-ملین-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org