QR CodeQR Code

کوئٹہ مئیرشپ کیلئے سیاسی ملاقاتیں

27 Jan 2015 14:32

اسلام ٹائمز: عشائیہ تقریب سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء سید محمد رضا کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنے تمام کونسلران کے ہمراہ کوئٹہ مئیرشپ کیلئے پشتونخوامیپ کے اُمیدوار ڈاکٹر کلیم اللہ کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں پشتونخوامیپ کی جانب سے تمام اتحادی کونسلروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں ممبر بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا، ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی اور مجلس وحدت مسلمین کے تمام کونسلران نے شرکت کی۔ عشائیے میں پشتونخوامیپ کے چئیرمین محمود خان اچکزئی، وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، وزراء اور ممبران بلوچستان اسمبلی بھی شریک تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء سید محمد رضا کا کہنا تھا کہ ملکی اور صوبائی سطح پر ہماری پوری جماعت پارلیمنٹ کی بالادستی اور عوامی حقوق کے حصول کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ بلوچستان میں اکثریتی کونسلران کی حمایت پشتونخوامیپ کیساتھ ہونے کی وجہ سے مجلس وحدت مسلمین بھی کوئٹہ مئیرشپ کیلئے ڈاکٹر کلیم اللہ کی اس اُمید پر حمایت کرتی ہے کہ وہ صوبے کے وسیع تر مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے اختیارات کو مستقبل میں عوام کی بہتری کیلئے استعمال کرینگے۔ اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی سمیت سید محمد رضا سے دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔


خبر کا کوڈ: 435345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/435345/1/کوئٹہ-مئیرشپ-کیلئے-سیاسی-ملاقاتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org