QR CodeQR Code

شکارپور، امامبارگاہ دھماکے کیبعد کے مناظر

30 Jan 2015 21:10

اسلام ٹائمز: شکارپور کے علاقے لکھی در میں واقع مسجد و امام بارگاہ کربلائے معلٰی میں نماز جمعہ کا خطبہ جاری تھا کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا، دھماکے کے وقت نمازیوں کی بڑی تعداد امام بارگاہ میں موجود تھی، دھماکے میں 54 افراد شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے ضلع شکارپور کے علاقے لکھی در میں مسجد و امام بارگاہ کے اندر دھماکے سے 54 افراد شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حکام نے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ وزیراعظم نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ایس ایس پی ثاقب اسماعیل کا کہنا ہے کہ دھماکہ نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران ہوا۔ تفصیلات کے مطابق مسجد و امام بارگاہ کربلائے معلٰی میں نماز جمعہ کا خطبہ جاری تھا کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا، دھماکے کے وقت نمازیوں کی بڑی تعداد امام بارگاہ میں موجود تھی۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال شکار منتقل کیا۔


خبر کا کوڈ: 436067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/436067/1/شکارپور-امامبارگاہ-دھماکے-کیبعد-کے-مناظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org