0
Monday 2 Feb 2015 11:53

نئی دہلی میں رسول رحمت (ص) کانفرنس

  • نئی دہلی میں اہل بیت (ع) اسمبلی کے زیر اہتمام رسول رحمت (ص) کانفرنس منعقد

    نئی دہلی میں اہل بیت (ع) اسمبلی کے زیر اہتمام رسول رحمت (ص) کانفرنس منعقد

اسلام ٹائمز۔ نئی دہلی میں اہل بیت اسمبلی کے زیر اہتمام رسول رحمت (ص) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک و بیرون ملک کے مقررین نے شرکت کی، مقررین کا کہنا تھا کہ یورپ میں عیسائیت اپنی مذہبی روح کھو چکی ہے، یہی وجہ ہے کہ مغربی ممالک میں عیسیٰ ابن مریم کے سلسلہ میں توہین آمیز فلم بن جاتی ہے اور مذہبی عبادت گاہیں بک جاتی ہیں اور یوروپین معاشرہ میں کوئی حرکت پیدا نہیں ہوتی لیکن اسلامی معاشرہ میں ایسا نہیں حرکت بھی باقی اور حرارت بھی اور جب تک حمیت اسلامی اور حرارت ایمانی باقی ہے تب تک توہین رسالت (ص) کرنے والے کامیاب نہیں ہوسکتے، اہل بیت اسمبلی کے زیر اہتمام رسول رحمت (ص) کانفرنس میں اہلبیت اسمبلی کے صدر مولانا محسن تقوی نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کانفرنسز سے معاشرہ کی تعمیر ہوتی ہے، المصطفی یونیورسٹی ایران کے نمائندے آقا ی ڈاکٹر غلام رضا مہدوی نے کہا کہ آخر کیوں مغربی افراد توہین رسالت اور اہانت رسول (ص) کی کوشش کرتے رہتے ہیں اسکی وجہ صرف اور صرف یہ ہے کہ مغربی مفکرین اپنی تہذیب کو بکھرتا ہوا محسوس کر رہے ہیں اور وہ مادی گرداب میں الجھے ہوئے ہیں اب ان کے پاس دور راستے ہیں یا تو وہ اپنی تہذیب کو چھوڑ دیں یا اسلامی تہذیب کو منتشر کر دیں اسی لیے وہ اسلامی تہذیب پر حملہ کرتے رہتے ہیں۔

نئی دہلی فتح پوری شاہی مسجد کے امام مولانا مفتی مکرم احمد نے جذباتی تقریر کرتے ہوئے مسلمانوں کو اتحاد کی دعوت دی اور کہا کہ فرانس میں جو لوگ اس طرح کی حرکتیں کر رہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ مغربی مفکرین سیرت رسول (ص) پر لکھ کر آئینہ دکھا چکے ہیں اور آج جو اہانت رسول (ص) کی کوششیں کر رہے ہیں انہیں خوف ہے اسلامی تحریکات سے کیونکہ ایجینسیاں یہ سروے پیش کر چکی ہیں، 2021ء تک فرانس میں اسلام سب سے بڑا مذہب ہوگا، لہٰذا مسلمانوں کو انکی سازشوں کو سمجھنا چاہیے، مفتی مکرم نے امریکی صدر اوبامہ کے دورہ ہند پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا کہ جو ہمارے ملک کو نصیحت کر کے گئے ہیں انہیں وہ پیغام اسرائیل کو بھی دینا چاہیے وہ تو ان سے اور بھی قریب ہیں، کانفرنس کا آغاز مولانا حیدر مہدی کریمی نے تلاوت کلام ربانی سے کیا جبکہ نظامت مولانا عازم زیدی سیتھلی اور نعت پاک مولانا عرفان علی مرزا اور ڈاکٹر ماجد دیوبندی نے پیش کی، اس کانفرنس میں کثیر تعداد میں علماء و دانشوران نے شرکت کی۔ اس موقع پر دو خصوصی شماروں رسول رحمت و صادق آل محمد کا اجراء عمل میں آیا۔ اہم شرکاء میں مولانا رفیق قاسمی، مولانا محمد، مولانا رئیس احمد جارچوی، مولانا ممتاز علی، مولانا عابد عباس وغیرہ نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 436351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش