QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل کے وفد کا دورہ پشاور

15 Feb 2015 02:17

اسلام ٹائمز: مرکزی جنرل سیکرٹری کی قیادت میں وفد نے امامیہ مسجد میں خودکش کو قابو کرنیوالے میجر اشفاق علی بنگش سے ملاقات کی، شہید حاجی اسد علی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں میڈیکل اور سرجیکل وارڈ میں زخمیوں کی عیادت کی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی نے سانحہ امامیہ مسجد حیات آباد کے سلسلے میں پشاور کا دورہ کیا۔ علامہ محمد رمضان توقیر صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا، زاہد علی عسکر مرکزی سیکرٹری اطلاعات، ڈاکٹر وسیم اظہر ترابی صوبائی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا، مجاہد علی اکبر اخونزادہ ضلعی صدر پشاور بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ عارف حسین واحدی نے سانحہ کے شہید حاجی اسد علی مغل ولد حاجی شوکت علی مرحوم کے نماز جنازہ کے شرکاء سے خطاب کیا اور نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ کے بعد علامہ عارف حسین واحدی اور علامہ رمضان توقیر نے مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وفد نے نماز جنازہ کے بعد سی ایم ایچ کا دورہ کیا۔ خودکش کو قابو کرتے ہوئے زخمی ہونے والے میجر اشفاق علی بنگش کے والد محبوب علی بنگش آف ہنگو کی عیادت کی۔ متاثرہ امامیہ مسجد حیات آباد کا دورہ کیا۔ شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس کے بعد حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں میڈیکل اور سرجیکل وارڈ میں زخمیوں کی عیادت کی۔


خبر کا کوڈ: 440407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/440407/1/شیعہ-علماء-کونسل-کے-وفد-کا-دورہ-پشاور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org