QR CodeQR Code

لاہور، حرمت رسول اے پی سی

17 Feb 2015 23:52

اسلام ٹائمز: اے پی سی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ امت کی بقا باہمی اتحاد میں ہے، اس حوالے سے امت مسلمہ کو اپنے تمام فروعی اختلافات فراموش کرکے ایک پرچم تلے جمع ہونا ہوگا، ملک میں فرقہ واریت بھی اسلام دشمنوں کی سازش ہے، جس کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ منصورہ لاہور میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مغرب اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر اسے بدنام کرنے کے لئے ایسی گھناؤنی حرکتیں کر رہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے اشاعت کا مقصد مسلمانوں میں اشتعال پیدا کرنا ہے، تاکہ وہ غیر مسلموں پر حملے کریں اور اس سے اسلام کو بدنام کیا جاسکے۔ کانفرنس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ایک وفد تشکیل دیا جائے گا، جس کے ارکان اسلام آباد میں تمام مسلم و غیر مسلم سفارت کاروں سے ملاقاتیں کریں گے، اور عالمی سطح پر حرمت انبیاء علیہ السلام کے حوالے سے قانون سازی کے لئے زمین ہموار کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 441012

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/441012/1/لاہور-حرمت-رسول-اے-پی-سی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org