QR CodeQR Code

پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوں کا دورہ اسکردو

19 Feb 2015 13:56

اسلام ٹائمز: پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوں نے اپنے دورہ اسکردو کے دوران مجلس وحدت آفس کا دورہ کیا اور ترجمان سے ملاقات کی اور اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء اپنے سیاسی دورہ پر اسکردو پہنچ گئے ہیں۔ ان میں ساجد محمود بھٹی چیف کوارڈنیٹر پاکستان عوامی تحریک، سید فرحت عباس شاہ ناظم اعلٰی منہاج العلماء، حافظ محمد وقار نائب صدر عوامی تحریک یوتھ ونگ، خالد حسین اقبال کوارڈنیٹر یوتھ ونگ اور گلگت بلتستان کے چیف کوارڈنیٹر عابد حسین شامل تھے۔ انہوں نے مجلس وحدت بلتستان کے سیکرٹریٹ میں ترجمان فدا حسین اور دیگر رہنماوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے اپنی ملاقات گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور اس عزم کیا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشتگردی کی عفریت کو ختم کرنے اور اتحاد بین المسلمین کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 441405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/441405/1/پاکستان-عوامی-تحریک-کے-رہنماوں-کا-دورہ-اسکردو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org