QR CodeQR Code

نمائش چورنگی کراچی میں احتجاجی دھرنا(3)

19 Feb 2015 14:32

اسلام ٹائمز: وارثان شہداء کمیٹی کے لبیک یاحسین لانگ مارچ کے شرکاء کا احتجاجی دھرنا نمائش چورنگی کراچی پر 2 روز سے جاری ہے، جبکہ سندھ حکومت کی درخواست پر وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی کی سربراہی میں نمائندہ وفد اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک بار پھر جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ شکارپور سمیت دہشتگردی کے خلاف وارثان شہداء کمیٹی کے لبیک یاحسین لانگ مارچ کے شرکاء کا احتجاجی دھرنا نمائش چورنگی کراچی پر 2 روز سے جاری ہے، جبکہ سندھ حکومت کی درخواست پر وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی کی سربراہی میں نمائندہ وفد اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک بار پھر جاری ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ شب وارثان شہداء کمیٹی نے مذاکرات ختم کرکے مطالبات کی منظوری کیلئے سندھ حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا، جس کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان آج کیا جانا ہے۔ قبل ازیں گذشتہ شب احتجاجی دھرنے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ صادق رضا تقوی، وارثہ شہید سہیل احمد شیخ نے خطاب کیا، جبکہ معروف نوحہ خوان شادمان رضوی نے شہداء کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 441417

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/441417/1/نمائش-چورنگی-کراچی-میں-احتجاجی-دھرنا-3

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org