0
Friday 20 Feb 2015 20:07

کراچی، احتجاجی دھرنے کا کامیاب اختتام

اسلام ٹائمز۔ حکومتی اقدامات اور طریقہ کار سے مطمئن ہونے کے بعد وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی اور دیگر اراکین نے وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ کے ساتھ وزیراعلٰی ہاؤس کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس میں مذاکراتی عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن سمیت ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علی حسین نقوی اور دیگر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں علامہ مقصود نے لانگ مارچ دھرنا کے شرکاء کو بتایا کہ ہم نے حکومت کے سامنے جو مطالبات رکھے وہ منظور کر لئے گئے ہیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی، کوآرڈینیٹر وزیراعلٰی سندھ اور رکن سندھ اسمبلی سید ناصر حسین شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام کے بعد وارثان شہداء کمیٹی اور لواحقین نے مزار قائد پر جا کر فاتحہ خوانی کی، لبیک یاحسین ؑ مارچ کے شرکاء مزار قائد پر حاضری و فاتحہ خوانی کے بعد واپس شکارپور روانہ ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 441740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش