QR CodeQR Code

ناصر شیرازی کی شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات

18 Mar 2015 19:43

اسلام ٹائمز: شیخ حسن جعفری نے ناصر عباس شیرازی کو بلتستان آمد پر خوش آمدید کہا، دونوں نے گلگت بلتستان کی سیاسی اور سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے اپنے دورہ بلتستان کے موقع پر مرکزی جامع مسجد امامیہ اسکردو کے امام جمعہ والجماعت علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم گلگت غلام عباس، سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم بلتستان محمد علی اور سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلتستان آغا علی رضوی موجود تھے۔ شیخ حسن جعفری نے سید ناصر عباس شیرازی کو بلتستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی اور سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔


خبر کا کوڈ: 448432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/448432/1/ناصر-شیرازی-کی-شیخ-محمد-حسن-جعفری-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org