QR CodeQR Code

یوم پاکستان کے موقع پر 7 سال بعد مسلح افواج کی پریڈ کا انعقاد

23 Mar 2015 19:30

اسلام ٹائمز: اس تقریب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں دو نئی اور خاص چیزیں جدید ترین مسلح ڈرون اور لیزر گائیڈڈ میزائل بھی پریڈ کا حصہ بنے۔ جبکہ بغیر پائلٹ براق طیارہ پہلی بار مسلح افواج کی پریڈ میں شریک ہوا۔ تقریب میں وزیراعظم نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی شرکت کی اور سلامی وصول کی۔


اسلام ٹائمز۔ سات سال بعد ملک بھر میں آج 76 واں یوم پاکستان پر پورے جوش و خروش کے ساتھ دفاعی پریڈ اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں میں نیو پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ سات سال کے وقفے کے بعد منعقد ہونے والی اس پریڈ میں خواتین کا دستہ بھی شریک ہوا۔ پاک فضائیہ کے جدید طیاروں فضاء کو چیرتے ہوئے مختلف انداز میں کرتب دیکھاتے ہوئے سلامی دی اور قوس قزا کے رنگ بکھیرے۔ اس تقریب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں دو نئی اور خاص چیزیں جدید ترین مسلح ڈرون اور لیزر گائیڈڈ میزائل بھی پریڈ کا حصہ بنے۔ جبکہ بغیر پائلٹ براق طیارہ پہلی بار مسلح افواج کی پریڈ میں شریک ہوا۔ تقریب میں وزیراعظم نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی شرکت کی اور سلامی وصول کی۔


خبر کا کوڈ: 449527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/449527/1/یوم-پاکستان-کے-موقع-پر-7-سال-بعد-مسلح-افواج-کی-پریڈ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org