QR CodeQR Code

پارچنار، ایام فاطمیہ علیہا السلام

24 Mar 2015 18:39

اسلام ٹائمز: تقریب سے علماء اور ذاکرین نے شہادت فاطمہؑ کی مظلومیت اور دلسوز شہادت پر خوب روشنی ڈالی۔ تقریب سے سابق سنیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی، سیکرٹری انجمن حسینیہ گل اکبر، مولانا باقر حیدری سمیت دیگر علماء نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس علمائے اہلبیت کے زیر نگرانی انکے دفتر میں شہادت فاطمہؑ کے مناسبت سے مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علماء، ذاکرین اور دیگر مومنین نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی بھر میں ایام فاطمہ ؑ انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائے جارہے ہیں۔ اس دوران کرم ایجنسی کے چھوٹے بڑے دیہاتوں میں امام بارگاہوں اور مسجدوں میں مجلس عزا کا اہتمام کیا جاتاہے۔ جس میں مومنین مذہبی عقیدے کے ساتھ کافی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ پاراچنار شہر میں مجلس علمائے اہلبیت کی جانب سے انکے دفتر میں شہادت فاطمہ ؑ کے مناسبت سے ایک پروقار مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاراچنار کے جید علماء، ذاکرین اور دیہاتوں سے آئے ہوئے کافی مومنین نے شرکت کی۔ تقریب سے علماء اور ذاکرین نے شہادت فاطمہؑ کی مظلومیت اور دلسوز شہادت پر خوب روشنی ڈالی۔ تقریب سے سابق سنیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی، سیکرٹری انجمن حسینیہ گل اکبر، مولانا نور اکبر حمیدی سمیت دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 449782

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/449782/1/پارچنار-ایام-فاطمیہ-علیہا-السلام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org