QR CodeQR Code

ایٹمی معاہدے کے فریم ورک پر اتفاق

3 Apr 2015 10:00

اسلام ٹائمز: لوزان میں ایران کیجانب سے مذاکرات میں شریک وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ مسائل کا حل تلاش کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ جامع معاہدے کے تحت ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی تمام قراردادیں کالعدم قرار دی جائیں گی، جبکہ ایران ایک جوہری پلانٹ پر یورینیم کی افزودگی کا عمل جاری رکھے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ، اسلامی جمہوریہ ایران اور دیگر پانچ عالمی طاقتوں نے کہا ہے کہ تہران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے وہ ایک معاہدے فریم ورک پر متفق ہوگئے ہیں۔ لوزان میں 26 مارچ سے جاری آٹھ روزہ مذاکرات کے بعد جوہری معاہدے کا فریم ورک طے پا گیا۔ مذاکرات کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ پڑھتے ہوئے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فریڈریکا مغیرینی کا کہنا تھا کہ معاہدے کے اہم نکات پر تمام فریقین کا اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ معاہدے کے تحت ایران کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت کم کر دی جائے گی جبکہ پہلے سے افزودہ کی گئی یورینیم کی طاقت میں بھی کمی لائی جائے گی۔ معاہدے حتمی متن تیس جون تک مکمل کر لیا جائے گا اور اسے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی ضمانت حاصل ہوگی۔ معاہدےکے تحت ایران کی جوہری تنصیبات اور یورینیم کی افزودگی کے عمل کی نگرانی آئی اے ای اے سے کرائی جائے گی۔ معاہدے کی پاسداری اور آئی اے ای اے کی جانب سے تصدیق پر ایران پر سے امریکی اور یورپی ممالک کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیاں اٹھالی جائیںگی۔


خبر کا کوڈ: 451713

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/451713/1/ایٹمی-معاہدے-کے-فریم-ورک-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org