QR CodeQR Code

خاتون جنت کانفرنس کا اہتمام

12 Apr 2015 23:59

اسلام ٹائمز: خاتون جنب کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یمن کے معاملے پر پاکستان کے مختلف مسالک کے علماء کرام نے عقل مندی اور یکسوئی سے بہترین کردار ادا کیا جو قابل تحسین ہے۔ علامہ گلزار نعیمی کا کہنا تھا کہ ہم پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد کی حمایت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کیخلاف قیام کرنے والے اہل حق ہیں اور جو اس کے دفاع میں بات کرے وہ خطے میں اسرائیلی مفادات کا محافظ ہے۔ تحفظ حرمین شریفین ریلیاں نکالنا درست ہیں تاہم اس کی آڑ میں آل سعود کا دفاع کرنا غلط ہے، اگر حرمین شریف کے دفاع کی بات آئے تو شیعہ سنی سب سے پہلے دفاع کیلئے پہنچیں گے۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الحدیث مفتی گلزار احمد نعیمی نے جماعت اہل حرم کے زیر اہتمام منعقدہ ’’خاتون جنت کانفرنس‘‘ میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یمن کی مسئلے پر پارلیمنٹ کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔ تمام مسلمانوں کو مل کر چلنا چاہیے آپس میں محبت و الفت پیدا کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت و صحابہ کرام کی محافل میں تمام مسالک کو شرکت کرنی چاہیے، جناب سیدہ کونین فاطمہ سلام اللہ علھیا کی سیرت اور افکار ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی پاکستان کو دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ایک پیالا نما ملک کو کس نے یہ اختیار دیا ہے کہ وہ اٹھارہ کروڑ عوام کے ایٹمی ملک کو دھمکیاں دے، پاکستان ہی وہ ملک ہے جس نے امارات بنانے میں اہم کردار ادا کیا، امارت کے وزیرخارجہ کا بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے، پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد عوام کی رائے کا عکاس ہے۔ خاتون جنت کانفرنس سے ایرانی کلچرل سنٹر کے ڈائریکٹر شہاب الدین دارائی، علامہ حیدر علوی، سبوح سید، مظہر برلاس، پروفیسر نور حسین نعیمی، پیر سید جابر حسین کاظمی، علامہ مختار احمد حبیبی، وسیم عباس، مفتی مشتاق نعیمی اور دیگر راہنماؤں نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 453883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/453883/1/خاتون-جنت-کانفرنس-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org