0
Monday 13 Apr 2015 17:20

کراچی، بیداری امت مسلمہ علماء کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے زیر اہتمام یمن اور مسلم ممالک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر عزا خانہ زہرا (س) سولجر بازار کراچی میں بیداری امت مسلمہ علماء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کی۔ اس موقع پر علامہ ساجد علی نقوی کے خصوصی خطاب کے علاوہ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ محمد عباس کمیلی، جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو، علامہ سید صادق رضا تقوی، ایس یو سی سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی رہنما مولانا شبیر میثمی، مولانا جعفر سبحانی سمیت دیگر علماء کرام نے بھی اظہار خیال کئے۔ کانفرنس میں علماء کرام و طلاب کثیر تعداد میں شریک تھے۔ بیداری امت مسلمہ علماء کانفرنس کے اختتام پر متفقہ اعلامیہ بھی پیش کیا گیا، جبکہ کانفرنس کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔ بیداری امت مسلمہ علماء کانفرنس سے اپنے خصوصی خطاب میں علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ یمن کی جنگ فرقہ وارانہ نہیں بلکہ خالصتا سیاسی مسئلہ ہے، پاکستان کو اس مسئلہ میں مصالحتی کردار ادا کرنا چاہیئے، موجودہ صورتحال میں غیر جانبدار رہتے ہوئے تمام برادر اسلامی ممالک سے مل کر مسئلہ حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے، مذکورہ جنگ میں پاکستان کے ملوث ہونے سے پاکستان کیلئے خطرات جنم لے سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 454059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش