QR CodeQR Code

کراچی،جماعت اسلامی خواتین کا جلسہ عام

18 Apr 2015 00:01

اسلام ٹائمز: شارع پاکستان پر خواتین کے جلسہ عام سے خطاب میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج نے کہا کہ کراچی کی قسمت کا فیصلہ اب لندن میں نہیں بلکہ شہر کی گلیوں میں ہی ہوا کریگا، الطاف حسین بھارت تو جاسکتے ہیں، مگر وہ کراچی نہیں آسکتے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کی قسمت کا فیصلہ اب لندن میں نہیں بلکہ اسی شہر کی گلیوں میں ہی ہوا کرے گا، جس کا فیصلہ 23 اپریل کو عوام دیں گے، جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بھارت تو جاسکتے ہیں، مگر وہ کراچی نہیں آسکتے۔ کراچی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے انتخابی مہم کے سلسلے میں شارع پاکستان پر منعقدہ خواتین کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا کہ آج کے جلسے نے خوف اور دہشتگردی کے بت کو پاش پاش کر دیا ہے، کراچی سے غنڈہ گردی اور فساد کی سیاست ختم ہونے والی ہے، اب شہر میں شرافت اور خدمت کی سیاست ہونی چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 455154

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/455154/1/کراچی-جماعت-اسلامی-خواتین-کا-جلسہ-عام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org