QR CodeQR Code

پنجاب یونیورسٹی میں خاتون جنت کانفرنس

19 Apr 2015 13:38

اسلام ٹائمز: ملکی و غیر ملکی مقررین کا کہنا تھا کہ اسلام عورت کو وہ احترام دیتا ہے جو دنیا کا کوئی مذہب نہیں دیتا، اسلام معاشرے میں عورت کے کردار کا حامی ضرور ہے لیکن وہ اسے شوپیس نہیں بنانا چاہتا، اسلام عورت کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت دیتا ہے لیکن اس کیلئے حدود و قیود کا بھی تعین کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خاتون جنت سیدۃ النساءالعالمین حضرت فاطمۃ الزہرا (س) کے یوم ولادت باسعادت اور یوم خواتین کی مناسبت سے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور، انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین اور پنجاب یونیورسٹی کے اشتراک سے ’’پُرامن معاشرے کے لئے خاندان اور عورت کا کردار‘‘ کے موضوع پر پنجاب یونیورسٹی میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ 2 نشستوں پر مشتمل اس کانفرنس میں ایرانی اور پاکستانی دانشور خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس سے پنجاب یونیورسٹی کے ڈین ایف بی ایس ایس، آئی ایس سی ایس ڈاکٹر محمد زکریا، جماعت اسلامی کی رہنما ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی، ممتاز قانون دان ناصرہ جاوید اقبال، فضہ سادات حسینی، زبیر منصوری، ڈاکٹر حمیرا طارق، نفیسہ بلندیان، ممتاز صحافی اور بیوروکریٹ اوریا مقبول جان اور مسلم لیگ نون کی رہنما غزالہ سعد رفیق نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 455440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/455440/1/پنجاب-یونیورسٹی-میں-خاتون-جنت-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org