0
Tuesday 12 May 2015 20:58

کراچی میں اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت غاصب اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف ’’یوم نکبہ‘‘ کی مناسبت سے جاری ’’فلسطین واپسی‘‘ مہم کے تحت ایمیٹی انٹرنیشنل اور فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر فلسطین پر اسرائیلی غاصبانہ تسلط کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت ایمیٹی انٹرنیشنل کے سربراہ محفوظ یار خان ایڈووکیٹ نے کی، جبکہ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم سمیت دعا فاؤنڈیشن کی دعا زبیر، ایشین یونین کے طارق شاداب، مسیحا انٹرنیشنل کے عبدالحمید یوسفی ایڈوکیٹ، جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے نمائندوں میں ظفر غوری، ایس ایم بخاری، ڈاکٹر فرزانہ زیدی، ظفر لودھی، نسیم وزیر، ظفر سلطانہ، انیلہ خانہ اور ظفر خان سمیت عمران شہزاد دیگر نے شرکت کی۔ شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر سنہ 1948ء میں 14 مئی کو فلسطین پر غاصب اسرائیلی تسلط کے خلاف نعرے آویزاں تھے، جبکہ فلسطینیوں کے حمایت اور فلسطینوں کے حق واپسی کی حمایت میں نعرے اور جملے آویزاں تھے، مظاہرین فلسطینیوں کی حمایت میں اور عالمی سامراجی قوتوں امریکہ اور برطانیہ سمیت غاصب اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 460289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش