QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ

14 May 2015 02:19

اسلام ٹائمز: مظاہرے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے حوصلے اس قدر بلند ہو چکے ہیں کہ وہ کھلے عام حکومت کو للکارنے لگے ہیں۔ داعش، جند اللہ، لشکر جھنگوی اور اس طرح کی دیگر دہشت گرد تنظیم دراصل ایک مائینڈ سیٹ کا نام ہے۔ یہ وہ تکفیری گروہ ہیں جو اپنے علاوہ سب کو کافر سمجھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ہونے والے بیمہانہ واقعے کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، اس سلسہ ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا سانحہ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کے بعد سندھ کے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کے اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔ انہیں فورا مستعفی ہو جانا چاہیے۔ یہ حملہ اسماعیلی کمیونٹی پر نہیں کیا گیا بلکہ پاکستان کی سلامتی پر گیا ہے۔ دہشتگردوں کے حوصلے اس قدر بلند ہو چکے ہیں کہ وہ کھلے عام حکومت کو للکارنے لگے ہیں۔ داعش، جند اللہ، لشکر جھنگوی اور اس طرح کی دیگر دہشت گرد تنظیم دراصل ایک مائینڈ سیٹ کا نام ہے۔ یہ وہ تکفیری گروہ ہیں جو اپنے علاوہ سب کو کافر سمجھتے ہیں۔ محض وزیرستان اور سوات آپریشن سے ان کا خاتمہ ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے آپریشن کی ابتدا اسلام آباد سے کی جائے جہاں ان کی فکری نشونما کے مراکز ہیں۔ جب تک دہشت گردوں کے سہولت کاروں پر آہنی ہاتھ نہیں ڈالا جاتا تب تک ملک میں امن و سکون کا قیام ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی بھائیوں نے مل کر اس ملک کی بنیاد رکھی۔ اس موقع پر شہداء یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 460636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/460636/1/ایم-ڈبلیو-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org