QR CodeQR Code

سانحہ صفورا اور اسکے بعد کے مناظر

14 May 2015 03:02

اسلام ٹائمز: کراچی میں خواتین اور بچوں سمیت 60 سے زائد اسماعیلی برادری کے افراد بس کے ذریعے صفورا گوٹھ سے عائشہ منزل جا رہے تھے کہ صفورا چورنگی کے قریب دہشت گردوں نے بس کو روک کر پہلے ڈرائیور کو نشانہ بنایا، جس کے بعد مسافروں پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے صفورا گوٹھ کے قریب اسماعیلی برادری کی بس پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں خواتین سمیت 45 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں خواتین اور بچوں سمیت 60 سے زائد اسماعیلی برادری کے افراد بس کے ذریعے صفورا گوٹھ اسکیم 33 سے عائشہ منزل جا رہے تھے کہ صفورا چورنگی کے قریب دہشت گردوں نے بس کو روک کر پہلے ڈرائیور کو نشانہ بنایا، جس کے بعد مسافروں پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 28 مرد اور 17 خواتین شامل ہیں، جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 460639

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/460639/1/سانحہ-صفورا-اور-اسکے-بعد-کے-مناظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org