0
Thursday 14 May 2015 03:41

ساںحہ صفورا کیخلاف کراچی میں احتجاج

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے سانحہ صفورا چورنگی کے خلاف اور اسماعیلی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش چورنگی، جعفر طیار سوسائٹی ملیر، شاہرائے پاکستان پر احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ علامتی دھرنے دیئے گئے، جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، مولانا احسان دانش، مولانا صادق جعفری، آصف صفوی، ناصر حسینی، حسن ہاشمی، انجینئر رضا نقوی سمیت سنی اتحاد کونسل اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے وفاقی و صوبائی حکومت اور کالعدم جماعتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے اور علامتی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ سعودی سفیر اور امام کعبہ کی کالعدم دہشتگرد تنظیموں سے ملاقاتوں کے پس پردہ مقاصد اب کھل کر ظاہر ہونا شروع ہوچکے ہیں، سانحہ صفورا انہی ملاقاتوں کی ایک کڑی اور نتیجہ ہے۔ مقررین نے افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں موجود کالعدم دہشتگرد جماعتوں، ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کے خلاف فی الفور بے رحمانہ آپریشن کا آغاز کیا جائے، اور ان کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری جلد از جلد عمل میں لائی جائے، اور ان صفاک دہشتگردوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔ انہوں نے سانحہ صفورا پر گورنر اور وزیراعلٰی سندھ سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 460641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش