0
Friday 15 May 2015 19:44

15 مئی یوم نکبہ

اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت غاصب اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف ’’یوم نکبہ‘‘ کی مناسبت سے جاری ’’فلسطین واپسی‘‘ مہم کے تحت جمعیت علماء پاکستان (جے یو پی) اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان (پی ایل ایف) کے زیر اہتمام 15 مئی یوم نکبہ کے موقع پر فلسطینیوں کے حق میں اور فلسطین پر غاصب اسرائیلی تسلط کے خلاف نیو میمن مسجد کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کر رہے تھے جبکہ احتجاجی مظاہرے میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں بشمول فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابومریم، متحدہ قومی موومنٹ کے محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، جماعت اسلامی کراچی کے سابق امیر محمد حسین محنتی سمیت ناصر رضوان خان ایڈوکیٹ، حاجی عبد الرحیم نورانی، شکیل قاضی، عبد الوحید یونس، قاری شمیم اور دیگر بھی شریک تھے۔ شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے سرپرستوں کے خلاف امریکہ مردہ باد، اسرائیل نا منظور اور برطانیہ مردہ باد سمیت فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف نعروں سمیت فلسطینیوں کے فلسطین واپسی کے حقوق کے دفاع کے حوالے سے نعرے آویزاں تھے۔ مظاہرین نے دو روز قبل کراچی میں دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے والے بس مسافروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی کے لئے بھی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینیوں کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل مخالف نعرے بھی لگائے۔
خبر کا کوڈ : 461049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش