QR CodeQR Code

بیاد شہداء ماڈل ٹاؤن لاہور

11 Jun 2015 22:23

اسلام ٹائمز: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا کہ کوئی مرد کا بچہ نہتی خواتین پر ڈنڈا یا بندوق نہیں اٹھاتا، نہتی خواتین پر تشدد کرنے والے اور ان پر گولیاں برسانے والے چوڑیوں کے تمغوں کے مستحق ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے لاہور کے لبرٹی چوک میں شہدائے ماڈل ٹاؤن تنزیلہ امجد اور شازیہ مرتضٰی کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر خواتین رہنماؤں کی طرف سے 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں خواتین کے منہ پر گولیاں مار کر انہیں شہید کرنے پر وزیراعلٰی پنجاب، وزیر قانون رانا ثناءاللہ، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشن اور ماڈل ٹاؤن آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس نفری کیلئے چوڑیوں کا انعام دیا گیا۔ خواتین نے قاتل حکومت نہ منظور، انصاف دو یا مار دو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا کہ کوئی مرد کا بچہ نہتی خواتین پر ڈنڈا یا بندوق نہیں اٹھاتا، نہتی خواتین پر تشدد کرنے والے اور ان پر گولیاں برسانے والے چوڑیوں کے تمغوں کے مستحق ہیں۔


خبر کا کوڈ: 466169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/466169/1/بیاد-شہداء-ماڈل-ٹاؤن-لاہور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org