QR CodeQR Code

آئی ایس او کے زیر اہتمام محبین تربیتی ورکشاپ

12 Jun 2015 14:02

اسلام ٹائمز: ورکشاپ میں علما کرام نے احکام کی کلاس میں جنازہ، غسل تیمم اور وضو سمیت دیگر موضوعات پر بھی مفصل گفتگو کی۔ سینئرز نے محبین سے دوستی کے موضوع پر گفتگو کی اور کہا کہ ہمیشہ دوستی کی بنیاد خدا کی رضا و خوشنودی ہونی چاہئے۔


اسلام ٹائم۔ امامیہ اسٹوڈنسٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ محبین کے زیراہتمام اسلام آباد میں 10 روزہ تربیتی ورکشاپ جاری ہے۔ ورکشاپ میں مختلف تربیتی دروس اور تعلمی موضوعات پر لیکچر دئیے جا رہے ہیں۔ گذشتہ روز ورکشاپ میں محفل انس قرآن کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں قاری ابرار حسین عرفانی نے عظمت قرآن پر روشنی ڈالی اور عقیدہ امامت پر مفصل گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کائنات کیلئے پیغمبر یا امام کا وجود اسی طرح ضروری ہے جس طرح انسانی جسم کیلئے دل کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح سے امام معصوم بھی انسان کامل اور انسانی قافلے کے راہنما کی حیثیت سے فیض الہیٰ کے نزول کا سبب ہیں، ورکشاپ میں علما کرام نے احکام کی کلاس میں جنازہ، غسل تیمم اور وضو سمیت دیگر موضوعات پر بھی مفصل گفتگو کی۔ سینئرز نے محبین سے دوستی کے موضوع پر گفتگو کی اور کہا کہ ہمیشہ دوستی کی بنیاد خدا کی رضا و خوشنودی ہونی چاہئے۔ محبین ورکشاپ میں ملک بھر سے 500 سے زائد طلباء شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 466222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/466222/1/ا-ئی-ایس-او-کے-زیر-اہتمام-محبین-تربیتی-ورکشاپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org