QR CodeQR Code

ڈی آئی خان کشیدگی

18 Jun 2015 00:32

اسلام ٹائمز: شہر کے وسط میں واقع گومل مارکیٹ میں میانی پٹھان اور راجپوتوں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے، لڑائی کے بعد پولیس کو بھی مارکیٹ خالی کرانے میں شدید پتھراو کا سامنا کرنا پڑا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں، جس کی وجہ میانی پٹھان اور راجپوت گروپوں کے درمیان ہونے والا مسلح تصادم ہے۔ شہر کے وسط میں واقع گومل مارکیٹ میں پانی کا گلاس زیادہ بھرنے پر پٹھان اور مہاجر لڑکوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ جس کے بعد دونوں گروپوں کے سرکردہ افراد ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔ مسلسل تین روز تک مارکیٹ صبح سویرے کاروبار کی غرض سے کھلتی، مگر کچھ ہی دیر بعد دونوں گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی کے باعث پولیس کو بند کرانا پڑتی۔ تیسرے روز راجپوت گروپ کے مسلح افراد میانی پٹھان گروپ کی دکانوں میں داخل ہوئے۔ راجپوتوں کی فائرنگ سے چھ میانی پٹھان شدید زخمی ہوئے، جبکہ دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جوابی پتھراو سے دو افراد راجپوتوں کے بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو پٹھانوں نے ہسپتال کے سامنے سڑک کو آمدروفت کیلئے بند کردیا اور مطالبہ کیا کہ ہماری دکانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ راجپوت گروپ کے افراد انہیں آگ لگانا چاہتے ہیں۔ جس کے بعد پولیس نے مارکیٹ کو مکمل طور پر سیل کرکے اہلکار تعینات کردیئے، اس موقع پر پولیس کو شدید پتھراو کا سامنا کرنا پڑا، جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ 


خبر کا کوڈ: 467353

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/467353/1/ڈی-ا-ئی-خان-کشیدگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org