QR CodeQR Code

مطلع الفجر تعلیمی، تربیتی و فکری کارگاہ کا افتتاحیہ

30 Jun 2015 15:35

اسلام ٹائمز: کارگاہ میں پاکستان کے طول و عرض سے نوجوان شریک ہیں، نوجوانوں کی آمد کے بعد رجسٹریشن اور گروپوں کی تقسیم کیساتھ علامہ سید جواد نقوی کے افتتاحی خطاب کے بعد دروس کا سلسلہ جاری ہے۔ رمضان المبارک میں منعقد ہونے والی کارگاہ میں پورے ملک سے آنے والے سینکڑوں نوجوانوں کو دینی، اجتماعی اور تعلیمی موضوعات پر علمائے کرام لیکچرز دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ العروۃ الوثقی لاہور میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیر اہتمام 20  روزہ تعیلمی، تربیتی اور فکری ورکشاپ کا آغاز ہو گیا ہے۔ کارگاہ میں پاکستان کے طول و عرض سے نوجوان شریک ہیں، نوجوانوں کی آمد کے بعد رجسٹریشن اور گروپوں کی تقسیم کیساتھ علامہ سید جواد نقوی کے افتتاحی خطاب کے بعد دروس کا سلسلہ جاری ہے۔ 14  سال سے  25  سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے رمضان المبارک میں منعقد ہونے والی کارگاہ میں پورے ملک سے آنے والے سینکڑوں نوجوانوں کو دینی، اجتماعی اور تعلیمی موضوعات پر علمائے کرام لیکچرز دیں گے۔ کارگاہ میں ورزش اور تفریحی و جسمانی صحت کے لیے مختلف پروگرام بھی شامل ہیں۔ جامعہ میں نوجوانوں کی رہائش، طعام اور تربیت کا مثالی انتظام کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 470358

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/470358/1/مطلع-الفجر-تعلیمی-تربیتی-فکری-کارگاہ-کا-افتتاحیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org