QR CodeQR Code

انڈونیشیا طیارہ حادثہ

1 Jul 2015 04:42

اسلام ٹائمز: سی 130 ہرکیولیس طیارے نے شمالی سماٹرا کے شہر مدان کے فوجی اڈے سے اڑان بھری تھی، جس میں 101 مسافروں سمیت 113 افراد سوار تھے، طیارہ پرواز بھرنے کے فوری بعد ہی شہر کے گنجان آباد علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، المناک حادثے کے نتیجے میں 116 افراد جاں بحق، جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انڈونیشیا میں ایک فوجی طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں 116 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ انڈونیشیا کے فوجی ترجمان کے مطابق فوج کے زیر استعمال سی 130 ہرکیولیس طیارے نے شمالی سماٹرا کے شہر مدان کے فوجی اڈے سے اڑان بھری تھی۔ جس میں 101 مسافروں سمیت 113 افراد سوار تھے۔ طیارہ پرواز بھرنے کے فوری بعد ہی شہر کے گنجان آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے سے 2 رہائشی عمارتوں اور دیگر املاک کو آگ لگ گئی۔ انڈونیشا کی فوج کے ترجمان فواد بسیا نے طیارے میں موجود تمام مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے، جب کہ طیارے سے لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ انڈونیشین ایئر فورس چیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا جہاں اب تک 66 لاشوں کو طیارے سے نکال لیا گیا ہے، جب کہ دیگر لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ 2009 میں بھی انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے مشرقی جاوا جانے والے سی 130 ہرکولیس طیارے کے حادثے میں 97 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 470527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/470527/1/انڈونیشیا-طیارہ-حادثہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org