QR CodeQR Code

کوئٹہ میں شیعہ ٹارگٹ‌ کلنگ

6 Jul 2015 14:06

اسلام ٹائمز: فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی حسن اور شبیر موقع پر شہید ہوگئے، جبکہ انکے والد نعمت اللہ کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ فائرنگ سے ایک شیعہ خاتون فاطمہ بی بی کو بھی زخمی کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پاسپورٹ‌ آفس کے قریب پیر کی صبح نو بجے کے قریب دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار اور دو شیعہ ہزارہ مسلمانوں کو شہید کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی حسن اور شبیر موقع پر شہید ہوگئے، جبکہ انکے والد نعمت اللہ کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ فائرنگ سے ایک شیعہ خاتون فاطمہ بی بی کو بھی زخمی کر دیا گیا ہے، جبکہ ایک پولیس کانسٹیبل کالا خان بھی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔ واقعے کے بعد شُہداء کے لواحقین میتوں کے ہمراہ آئی جی بلوچستان پولیس کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ یاد رہے کہ کوئٹہ شہر میں گذشتہ دو مہینوں سے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، لیکن حکومت اور انتظامیہ کیجانب سے کسی ایک بھی مجرم کو گرفتار کرکے سزاء نہیں دی جاسکی۔


خبر کا کوڈ: 471836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/471836/1/کوئٹہ-میں-شیعہ-ٹارگٹ-کلنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org