QR CodeQR Code

پاراچنار، یوم شہادت امام علیؑ (1)

9 Jul 2015 19:21

اسلام ٹائمز: مدرسہ آیۃ اللہ خامنہ میں تحریک حسینی کے سرہرست اعلٰی علامہ سید عابد حسین الحسینی نے اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے مولا علیؑ کی زندگی کے تمام مظلوم پہلووں پر روشنی ڈالی۔اور مصائب کے بعد شبیہ تابوت بر آمد ہوا۔ جسکے بعد ذاکرین نے نوحے پڑھے، تعزیے اور تابوت کی موجودگی میں مومنین نے سینہ کوبی کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سمیت کرم ایجنسی  کے تمام دیہات میں موجود چھوٹے بڑے امام بارگاہوں میں یوم شہادت امام علی علیہ السلام انتہائی مذھبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں پاراچنار شہر میں مرکزی امام بارگاہ پاراچنار، مدرسہ آیۃ اللہ خامنہ ای پاراچنار، امام بارگاہ امامیہ کالونی، اور امام بارگاہ کالج کالونی میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ مدرسہ آیۃ اللہ خامنہ میں تحریک حسینی کے سرہرست اعلٰی علامہ سید عابد حسین الحسینی نے اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے مولا علیؑ کی زندگی کے تمام مظلوم پہلووں پر روشنی ڈالی اور مصائب کے بعد شبیہ تابوت بر آمد ہوا۔ جسکے بعد ذاکرین نے نوحے پڑھے، تعزیے اور تابوت کی موجودگی میں مومنین نے سینہ کوبی کی۔ اس موقع پر پاراچنار شہر کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 472624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/472624/1/پاراچنار-یوم-شہادت-امام-علی-1

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org