QR CodeQR Code

پشاور، قدس سیمینار

9 Jul 2015 16:51

اسلام ٹائمز: مقررین کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رھ) نے جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے ساتھ منسوب کرکے امت مسلمہ پر ایک بہت بڑا احسان کیا ہے، اب موجودہ مسلم حکمرانوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس تحریک کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی قدس پشاور کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب میں سیمینار اور افطار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کثیر تعداد میں اہل اسلام نے شرکت کی۔ سیمینار سے علامہ عابد حسین شاکری، خالد درانی، مولانا محمد شعیب، مولانا محمد یونس اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے قبلہ اول کی آزادی کیلئے مسلمانوں کو مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمی یوم القدس بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رھ) نے جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے ساتھ منسوب کرکے امت مسلمہ پر ایک بہت بڑا احسان کیا ہے، اب موجودہ مسلم حکمرانوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس تحریک کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں۔


خبر کا کوڈ: 472636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/472636/1/پشاور-قدس-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org