QR CodeQR Code

راولپنڈی، یوم علی (ع) جلوس

10 Jul 2015 04:20

اسلام ٹائمز: جلوس میں شرکت کیلئے تین سے چار راستے رکھے گئے۔ جبکہ ہر آنے والے عزدار کو چیک کرنے کے بعد جلوس کا حصہ بننے دیا گیا۔ جلوس میں عزدار سینہ کوبی، ماتم داری اور نوحہ خوانی کرتے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں یوم علی (ع) کا مرکزی جلوس موہن پورا سے برآمد ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل امام بارگاہ کرنل مقبول حیسن پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے راستے میں تین ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے جبکہ گھروں کی چھتوں پر سنائپرز کو کھڑا کیا گیا ہے۔ جلوس میں شرکت کیلئے تین سے چار راستے رکھے گئے۔ جبکہ ہر آنے والے عزدار کو چیک کرنے کے بعد جلوس کا حصہ بننے دیا گیا۔ جلوس میں عزدار سینہ کوبی، ماتم داری اور نوحہ خوانی کرتے رہے۔ اس سے پہلے اسلام آباد میں بھی یوم علی (ع) کی مناسبت سے جلوس نکالا گیا، جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جلوس امام بارگاہ زینبیہ سے برآمد ہوا جو امام بارگاہ اثناء عشری پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ سید حامد علی شاہ موسوی نے بھی یوم علی علیہ السلام کے جلوس میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 472646

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/472646/1/راولپنڈی-یوم-علی-ع-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org