QR CodeQR Code

نماز دورانِ مرکزی جلوس، کراچی

10 Jul 2015 01:11

اسلام ٹائمز: نماز ظہرین کے بعد شرکاء سے اپنے خطاب میں آئی ایس او کراچی کے رہنما نے کہا کہ ابن ملجم کے پیروکار آج بھی مسجد میں نمازیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، پاکستان میں جاری دہشتگردی میں امریکی و اسرائیلی خفیہ ادارے ملوث ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب مرکزی جلوس یوم حضرتِ علی ؑ کے موقع پر باجماعت نماز ظہرین کا اہتمام ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا ؑ کے سامنے کیا گیا۔ شرکاء جلوس نے حجتہ السلام و المسلین علامہ سید رضی حیدر زیدی کی اقتدا میں نماز ادا کی۔ نماز ظہرین کے بعد شرکاء سے اپنے خطاب میں آئی ایس او کراچی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ابن ملجم کے پیروکار آج بھی مسجد میں نمازیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، پاکستان میں جاری دہشتگردی میں امریکی و اسرائیلی خفیہ ادارے ملوث ہیں۔ نماز کے بعد آئی ایس او کے کارکنان نے شیطان بزرگ امریکہ اور صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا اور امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے۔


خبر کا کوڈ: 472776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/472776/1/نماز-دوران-مرکزی-جلوس-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org