QR CodeQR Code

لاہور میں یوم علیؑ کا جلوس

10 Jul 2015 13:19

اسلام ٹائمز: جلوس کی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس اندرون شہر موچی گیٹ مبارک حویلی سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں محلہ شیعاں، نثار حویلی، لال کھوہ، لکڑ منڈی، چوہٹہ مفتی باقر، چوک پرانی کوتوالی، کشمیری بازار، ڈبی بازار، چوک رنگ محل، پانی والا تالاب، تحصیل بازار، اندرون بھاٹی گیٹ سے گزرتا ہوا نماز مغرب کے قریب کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ امام المتقین، شیر خدا حضرت علی المرتضٰی علیہ السلام کا یوم شہادت نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ لاہور سمیت ملک بھر میں جلوس نکالے گئے اور سیمینارز، کانفرنسیں منعقد کی گئیں جبکہ مساجد، امام بارگاہوں سمیت مختلف مقامات پر امیر المومنین حضرت علیؑ کی شخصیت اور کردار کے حوالے سے خصوصی تقریبات اور مجالس کا اہتمام کیا گیا۔ جن میں داماد رسولؐ حضرت علیؑ کی سیرت مبارکہ اور فضائل بیان کئے گئے۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں اندرون شہر مبارک حویلی موچی دروازہ سے کربلا گامے شاہ تک مرکزی جلوس نکالا گیا۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس اپنے مقررہ مقامات سے گزرتا ہوا چوک نواب صاحب، مسجد وزیر خان، سنہری مسجد، رنگ محل، پانی والا تالاب، تحصیل بازار، اونچی مسجد، بھاٹی چوک سے ہوتا ہوا مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔


خبر کا کوڈ: 472829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/472829/1/لاہور-میں-یوم-علی-کا-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org