0
Friday 10 Jul 2015 13:19

لاہور میں یوم علیؑ کا جلوس

اسلام ٹائمز۔ امام المتقین، شیر خدا حضرت علی المرتضٰی علیہ السلام کا یوم شہادت نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ لاہور سمیت ملک بھر میں جلوس نکالے گئے اور سیمینارز، کانفرنسیں منعقد کی گئیں جبکہ مساجد، امام بارگاہوں سمیت مختلف مقامات پر امیر المومنین حضرت علیؑ کی شخصیت اور کردار کے حوالے سے خصوصی تقریبات اور مجالس کا اہتمام کیا گیا۔ جن میں داماد رسولؐ حضرت علیؑ کی سیرت مبارکہ اور فضائل بیان کئے گئے۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں اندرون شہر مبارک حویلی موچی دروازہ سے کربلا گامے شاہ تک مرکزی جلوس نکالا گیا۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس اپنے مقررہ مقامات سے گزرتا ہوا چوک نواب صاحب، مسجد وزیر خان، سنہری مسجد، رنگ محل، پانی والا تالاب، تحصیل بازار، اونچی مسجد، بھاٹی چوک سے ہوتا ہوا مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
خبر کا کوڈ : 472829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش