QR CodeQR Code

ناصران امام مہدی علیہ السلام ورکشاپ بہاولپور

13 Jul 2015 20:57

اسلام ٹائمز: سندھ اور بلوچستان میں 60 سے زائد مقامات پر ورکشاپس کے کامیاب انعقاد کے بعد یکم جولائی سے پنجاب میں ناصران امام مہدی علیہ السلام ورکشاپس کے متعلق سینیئر نائب صدر علی مہدی کا کہنا تھا کہ ورکشاپس کا مقصد تعلیمات قرآن و سیرت محمد و آل محمد (ص) کو ملک کے گوش و کنار میں پھیلانا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، شیعہ مسلم تبلیغی جماعت، کاروان امت اور المہدی علیہ السلام ادارہ تربیت کے باہمی تعاون سے سندھ اور بلوچستان میں ناصران امام مہدی علیہ السلام کے عنوان سے ورکشاپس کے کامیاب انعقاد کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ناصران امام مہدی علیہ السلام ورکشاپس کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ پنجاب کے سرگودہا، ساہیوال، ملتان، گجرانوالا، بہاولپور، لاہور اور فیصل آباد ڈویژن میں ورکشاپس جاری ہیں۔ سندھ اور بلوچستان میں 60 سے زائد مقامات پر ورکشاپس کے کامیاب انعقاد کے بعد یکم جولائی سے پنجاب میں ناصران امام مہدی علیہ السلام ورکشاپس کے متعلق آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر علی مہدی کا کہنا تھا کہ ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد تعلیمات قرآن و سیرت محمد و آل محمد (ص) کو ملک کے گوش و کنار میں پھیلانا ہے، اسلام دشمن عناصر اسلام کے خوبصورت چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے حالات میں حقیقی تعلیمات اسلامی کا فروغ وقت کی اشد ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 473339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/473339/1/ناصران-امام-مہدی-علیہ-السلام-ورکشاپ-بہاولپور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org