0
Wednesday 15 Jul 2015 18:32

ملتان،سرائیکی صوبے کے حق میں مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ نیشنل سرائیکی پارٹی کے زیراہتمام سرائیکی صوبے کے حق میں نواں شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت نیشنل سرائیکی پارٹی کی چیئرپرسن ساجدہ لنگاہ نے کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے الگ سرائیکی صوبے کے حق میں شدید نعرے بازی اور وفاقی اور صوبائی حکومت کے خلاف بھرپور نعرے لگائے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ساجدہ لنگاہ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سرائیکی خطے کو نظر انداز کر رہی ہیں۔ اس خطے کے ٹیلنٹ کو ضائع کیا جا رہا ہے، تخت لاہور سرائیکی صوبے کے قیام کا اعلان کرے، ورنہ پورے خطے میں احتجاج شروع کیا جائے گا۔ ساجدہ لنگاہ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے آفسران کے خلاف کی جانے والی کارروائی سے باز رہے۔
خبر کا کوڈ : 474052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش