QR CodeQR Code

پاراچنار، شب شہداء

17 Jul 2015 09:31

اسلام ٹائمز: پاراچنار کے نواحی علاقے قباد شاہ خیل میں 28 رمضان المبارک کی رات کو شب شہداء کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے رات کو افطاری کے لئے مقامی افراد کے علاوہ کرم بھر کی تمام مذھبی اور سیاسی تنظیموں، علماء، زعماء اور اساتذہ کرام کو دعوت دی جاتی ہے۔ جس میں لوگ بڑے شوق سے شرکت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ چند سالوں سے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی کی زیر نگرانی پاراچنار کے نواحی علاقے قباد شاہ خیل میں 28 رمضان المبارک کی رات کو شب شہداء کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے رات کو افطاری کے لئے مقامی افراد کے علاوہ کرم بھر کی تمام مذھبی اور سیاسی تنظیموں، علماء، زعماء اور اساتذہ کرام کو دعوت دی جاتی ہے۔ جس میں لوگ بڑے شوق سے شرکت کرتے ہیں۔ افطاری اور نماز مغربین کے فوراً بعد جامع مسجد قباد شاہ خیل میں اس پرنور پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوتا ہے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عموماً مہتمم خود ہی انجام دیتے ہیں۔ پروگرام سے علماء، زعماء، مفکرین کے علاوہ شہداء کے فرزندان کے مقالے بڑی دلچسپی کا باعث ہوتے ہیں۔ کسی شہید کا بیٹا جب خطاب کر رہا ہوتا ہے تو لوگ دھاڑیں مار کر روتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 474290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/474290/1/پاراچنار-شب-شہداء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org