QR CodeQR Code

ہریپور، بیداری ملت کانفرنس مہم

2 Aug 2015 16:30

اسلام ٹائمز: مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس نے علاقہ پنج کٹھہ، ہری پور ہزارہ میں بیداری ملت کانفرنس کے سلسلہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ جمعہ علامہ ناصر عباس نے دوبندی سیداں، علاقہ پنج کٹھہ، ہری پور ہزارہ میں بیداری ملت کانفرنس کے سلسلہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔ سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام نے معاشرے کی اصلاح کے لئے خروج کیا، امام حسین محمدی معاشرہ کی تشکیل کے لئے نکلے، محمدی و حسینی معاشرے کی چند خصوصیات تھیں، امام حسین (ع) چاہتے تھے معاشرہ بیوفا نہ ہو، خود غرض نہ ہو، معاشرہ جب بیوفا ہوجائے تو انسانیت کے دائرہ سے نکل جاتا ہے، معاشرے کی مردہ وفا کو زندہ کرنے کے لئے امام حسین علیہ السلام، اپنے ساتھ حضرت عباس (ع) کو لائے۔ جو مسیحائی کرے اور مرے ہوئے معاشرے کو وفا کی خیرات دے۔ عباس علمدار (ع) وفا کی زینت ہے۔ عباس نے وفا کو عروج بخشا۔


خبر کا کوڈ: 477427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/477427/1/ہریپور-بیداری-ملت-کانفرنس-مہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org