QR CodeQR Code

تھرڈ گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ

9 Aug 2015 02:52

اسلام ٹائمز: پاراچنار سٹیڈیم میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں کرم ایجنسی کی 18 ٹیموں نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گرج فٹبال کلب اور سٹیڈیم کلب کے مابین کھیلا گیا، جس میں گرج فٹبال کلب نے کامیابی حاصل کی، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نے انعامات تقسیم کیے۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کا سب سے بڑا سالانہ ایونٹ گولڈ کپ ٹورنامنٹ پاراچنار سٹیڈیم میں منعقد ہوا۔ تھرڈ گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں کرم ایجنسی کی 18 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گرج فٹبال کلب اور سٹیڈیم فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیا۔ فائنل میں گرج کلب نے دو کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ کا کپ اپنے نام کرلیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ اور تقریب انعامات کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان تھے، جبکہ اس موقع پر سیکرٹری ٹو ممبر قومی اسمبلی ساجد حسین طوری، جلال حسین بنگش، تحصیلدار محال نذیر احمد، تحصیلدار محمد نصیر اور صوبیدار میجر علی جنان اور دیگر پولیٹیکل انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مہمان خصوصی اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اور نقد انعامات دیئے۔ بعد ازاں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کرم ایجنسی کے 3 مختلف گاؤں میں 3 نئے سپورٹس گراونڈ کی بهی منظوری دی۔


خبر کا کوڈ: 478713

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/478713/1/تھرڈ-گولڈ-کپ-فٹبال-ٹورنامنٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org