QR CodeQR Code

پارچنار، تحریک حسینی کی جانب سے جشن آزدی پاکستان

15 Aug 2015 00:24

اسلام ٹائمز: جلسے سے تحریک حسینی کے سابق صدر محمد تقی اور موجودہ صدر مولانا منیر حسین جعفری نے خطاب کیا۔ مقررین نے تحریک پاکستان کے رہنماوں بالخصوص بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور حکیم الامت علامہ اقبال کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔پورے ملک کی طرح آج ۱۴ اگست کو پاراچنار میں تحریک حسینی کے زیر اھتمام کشمیر چوک پاراچنار میں بھی ایک جلسے کا اھتمام کیا گیا تھا۔ جس میں تحریک حسینی کے صدر مولانا منیر حسین جعفری اور دیگر رہنماوں کے علاوہ علاقے کے جید علماء اور عمائدین نے شرکت کی۔ جلسے سے تحریک حسینی کے سابق صدر محمد تقی اور موجودہ صدر مولانا منیر حسین جعفری نے خطاب کیا۔ مقررین نے تحریک پاکستان کے رہنماوں بالخصوص بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور حکیم الامت علامہ اقبال کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے پاکستان کے خلاف سرگرم تمام دہشتگردوں بالخصوص طالبان اور لشکر جھنگوی کی بھرپور مذمت کی۔ انہوں نے افواج پاکستان کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کی بھرپور حمایت کی۔ اور اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 479905

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/479905/1/پارچنار-تحریک-حسینی-کی-جانب-سے-جشن-ا-زدی-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org