0
Saturday 15 Aug 2015 00:51

جشن آزادی تقریب، پاراچنار

اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح پاراچنار کرم ایجنسی میں بھی 68 واں جشن آزادی انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت سے منایا گیا۔ یوم آزادی 14 اگست کی مرکزی تقریب گورنر ہاؤس پاراچنار میں منعقد ہوئی۔ جس میں پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی امجد علی خان، کمانڈنٹ کرم ملیشیا مقبول احمد، کرنل طارق پاک آرمی، کرنل خاور کرم ملیشیا، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی، مرکزی جنرل سیکرٹری انجمن حسینہ ملک سراج حسین اور ملک بخت جمال سمیت کثیر تعداد میں عمائدین و مشران اور عوام نے شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں پولیٹیکل ایجنٹ کرم امجد علی خان نے پرچم کشائی کی اور پاک فوج نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں گورنر ماڈل سکول کے بچوں نے خاکے اور پاکستان ملی نغمے پیش کئے۔ پولیٹیکل ایجنٹ کرم امجد علی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سب کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی اور امن بھائی چارے اور اتفاق و اتحاد کی تلقین کی اور پاکستان کی آزادی میں قبائل کی تاریخ کی تعریف بیان کی۔ آخر میں کمانڈنٹ کرم ملیشیا مقبول احمد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بقا کے لیے آخری دم تک دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ملک و قوم کا دفاع کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 479907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش