QR CodeQR Code

احساس آزادی میلہ

16 Aug 2015 16:00

اسلام ٹائمز: ڈی آئی خان میں احساس والنٹیئر گروپ کے زیراہتمام حقنواز پارک میں احساس آزادی امن میلہ منعقد کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، سیاسی، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، میلے میں لوک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، اور شرکا کے درمیان کھیلوں کے مختلف مقابلے بھی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن آزادی کے موقع پر احساس والنٹیئر گروپ کی جانب سے حقنواز پارک میں احساس آزادی امن میلے کا انعقاد کیا گیا۔ میلہ میں ڈی پی او صادق حسین بلوچ، ڈپٹی کمشنر نثار احمد، اے ایس پی وسیم ریاض بلوچ، احساس والنٹیئر گروپ کے صدر عنایت عادل، چیئرمین ابوالمعظم ترابی سمیت میڈیا کے نمائندگان اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر عوام کی تفریح کیلئے مختلف کھیل پیش کئے گئے۔ مقامی فنکاروں نے ملی نغمے پیش کئے، تو شہری جھوم اٹھے۔ اس موقع پر جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔ کمشنر ڈیرہ ذاکر حسین آفریدی نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں امن قائم ہو چکا ہے۔ کاروباری رونقیں بحال ہیں۔ قبل ازیں میرا تھن آزادی دوڑ سید عفیف شاہ ایڈووکیٹ شہید چوک سے ضلع کونسل ہال پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ جس میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 480172

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/480172/1/احساس-ا-زادی-میلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org