0
Tuesday 18 Aug 2015 14:50

پاراچنار، خسرہ اور پولیو آگاہی سیمینار

  • پاراچنار، خسرہ اور پولیو آگاہی سیمینار کا انعقاد

    پاراچنار، خسرہ اور پولیو آگاہی سیمینار کا انعقاد

  • پاراچنار، خسرہ اور پولیو آگاہی سیمینار کا انعقادط

    پاراچنار، خسرہ اور پولیو آگاہی سیمینار کا انعقادط

  • پاراچنار، خسرہ اور پولیو آگاہی سیمینار کا انعقاد

    پاراچنار، خسرہ اور پولیو آگاہی سیمینار کا انعقاد

  • پاراچنار، خسرہ اور پولیو آگاہی سیمینار کا انعقاد

    پاراچنار، خسرہ اور پولیو آگاہی سیمینار کا انعقاد

  • پاراچنار، خسرہ اور پولیو آگاہی سیمینار کا انعقاد

    پاراچنار، خسرہ اور پولیو آگاہی سیمینار کا انعقاد

  • پاراچنار، خسرہ اور پولیو آگاہی سیمینار کا انعقاد

    پاراچنار، خسرہ اور پولیو آگاہی سیمینار کا انعقاد

  • پاراچنار، خسرہ اور پولیو آگاہی سیمینار کا انعقاد

    پاراچنار، خسرہ اور پولیو آگاہی سیمینار کا انعقاد

  • پاراچنار، خسرہ اور پولیو آگاہی سیمینار کا انعقاد

    پاراچنار، خسرہ اور پولیو آگاہی سیمینار کا انعقاد

  • پاراچنار، خسرہ اور پولیو آگاہی سیمینار کا انعقاد

    پاراچنار، خسرہ اور پولیو آگاہی سیمینار کا انعقاد

  • پاراچنار، خسرہ اور پولیو آگاہی سیمینار کا انعقاد

    پاراچنار، خسرہ اور پولیو آگاہی سیمینار کا انعقاد

  • پاراچنار، خسرہ اور پولیو آگاہی سیمینار کا انعقاد

    پاراچنار، خسرہ اور پولیو آگاہی سیمینار کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ ایجنسی سرجن لیڈی ڈاکٹر معین بیگم کی زیر سرپرستی زنانہ ہسپتال پاراچنار میں خسرہ آگاہی اور پولیو آگاہی کے بارے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا. جس میں ایم ایس صابر حسین اور متعدد ڈاکٹرز صاحبان سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی شرکت کی. اس مہم میں 6 ماہ سے لیکر 10 سال تک کے ایک لاکھ سے زیادہ بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگائیں جائیں گے اور 53 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ایجنسی سرجن نے خسرہ مہم کو چلانے میں میڈیا کے کردار کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے میڈیا اہم رول ادا کرسکتا ہے، چنانچہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ عوام کا شعور بیدار کرنے میں انکا ساتھ دیں۔ خیال رہے کہ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بھی خصوصی دعوت دی گئی تھی۔ ایم ایس نے اپنی تقریر میں سیمینار میں موجود لوگوں کا شکریہ ادا کیا. سیمینار میں ڈاکٹر علی محمد نے خسرہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خسرہ کی یہ مہم 20 اگست سے 2 ستمبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ خسرہ مہم کے ساتھ پولیو مہم بھی جاری ہے، لہذا لوگ ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں. ایف ایس ایم او ڈاکٹر حامد نے بھی خسرہ اور پولیو مہم پر بریفنگ دی. آخر میں ایم ایس صابر حسین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا خسرہ مہم کا اہم ذریعہ ہے میڈیا ہی کے ذریعے لوگوں کو آگاہی مل جائے گی. انہوں نے کہا کہ میڈیا، علماء، ٹیچرز اور عمائدین خسرہ اور پولیو مہم میں کردار ادا کریں تاکہ خسرہ اور پولیو جیسے خطرناک مرض کا خاتمہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اس مہم کا اہم ستون ہے، جبکہ عوام سے گزارش ہے وہ اس دوران ہمارے نمائندوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
خبر کا کوڈ : 480546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش