QR CodeQR Code

جشن آزادی کیرئیر کالج

27 Aug 2015 22:30

اسلام ٹائمز: کیرئیر گائیڈنس پبلک سکول اینڈ کالج کے زیراہتمام چودہ اگست کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن میں ممبر قانون ساز اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان آغا علی رضوی سمیت بلتستان کی نامور شخصیات نے شرکت کیں۔


اسلام ٹائمز۔ کیرئیر کالج میں جشن آزادی کی مناسبت سے پرشکوہ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں جشن آزادی کے ہیروز کو خراج عقیدت  پیش کیا گیا۔ کیرئیر گائیڈنس پبلک سکول اینڈ کالج کے زیراہتمام چودہ اگست کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن میں ممبر قانون ساز اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان آغا علی رضوی سمیت بلتستان کی نامور شخصیات نے شرکت کیں۔ جشن آزادی میں طلباء نے ٹیبلو، ملی نغمے، تقریریں پیش کر کے جشن آزادی کے ہیرووں کو خراج عقیدت پیش کیے۔ اس موقع پر جشن آزادی سے خطاب کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل فدا حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ یہ دن اسلاف کی عظیم قربانیوں کی قبولیت کا دن ہے اور اسلام کی سرفرازی کا دن ہے۔ دھرتی ماں کی آزاد فضاوں سے سانس لینے والے کروڑوں انسانوں کے لیے چودہ اگست تجدید عہد کا دن ہے۔


خبر کا کوڈ: 482429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/482429/1/جشن-ا-زادی-کیرئیر-کالج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org