QR CodeQR Code

پاراچنار، 6 ستمبر یوم دفاع وطن

6 Sep 2015 15:17

اسلام ٹائمز: پاراچنار کرم ملیشیا گراونڈ میں منعقدہ یوم دفاع میں کمانڈنٹ کرم اور دیگر فوجی و سول افسران نے شرکت کی، اس موقع پر متعدد سکولوں کے طلباء کو یوم دفاع کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور سکول کے بچوں کو ٹینک اور دیگر اسلحہ بھی دیکھایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ملیشیاء گراونڈ میں پاک فوج کے زیر اھتمام 6 ستمبر کے تقریبات جوش و خروش سے منائے گئے۔ متعدد سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے، تقاریر اور دفاعی خاکے پیش کئے۔ اس موقع پر کمانڈنٹ کرم ملیشیا عمر ملک، کرنل طارق پاک آرمی، کرنل خاور کرم ملیشیا، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی اور دیگر فورسز کے افسران اور قومی عمائدین سمیت عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پاراچنار کرم ملیشیا گراونڈ میں منعقدہ یوم دفاع کے موقع پر متعدد سکولوں کے طلباء کو یوم دفاع کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور سکول کے بچوں کو ٹینک اور دیگر اسلحہ بھی دیکھایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 484330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/484330/1/پاراچنار-6-ستمبر-یوم-دفاع-وطن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org